راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے جاری شیڈول کے پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کے اجرا و وصولی میں 2 روز کی توسیع کے ساتھ گزشتہ 3 روز کے دوران مسلم لیگ ن کے سجاد خان، حنیف عباسی، دانیال چوہدری سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اورمسلم لیگ ن کے چوہدری سرفراز افضل، جماعت اسلامی کے رہنما رضا احمد شاہ اور استحکام پاکستان پاٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان سمیت مجموعی طور پر 250 سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں جن میں مسلم لیگ ن، استحکام پاکستان پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے جمعہ کے روز تک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اور54میں ٹیکسلا اور راولپنڈی سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جبکہ این اے53 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری نعیم اعجاز ، جماعت اسلامی کے چوہدری محمد عارف گجر، تحریک لبیک کے تیمور خالد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، این اے 55 سے جے یو آئی کے مفتی عمر علی، جماعت اسلامی کے سید عارف شیرازی، آزاد امیدوار سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ، این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی، جے یو آئی کے ڈاکٹر حافظ ضیا الرحمٰن، جماعت اسلامی کے عمران شفیق، پاکستان عوامی تحریک کے محمد ندیم راجہ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے علاوہ جموں کشمیر عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر سردار اعجاز سدوزئی، این اے57سے مسلم لیگی رینما سجاد خان ،سابق سنیٹر چوہدری تنوہر کے بیٹے بیرسٹر دانیال چوہدری، تحریک انصاف کے سابق رہنما چوہدری عدنان، سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل، تحریک لبیک کے چوہدری رضوان یونس گجر، جے یو آئی کے مفتی عبدالواجد حسین، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، راشد شفیق، عوامی تحریک کے مخدوم نیاز انقلابی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما انجینئر افتخار نے آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائے اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری نعیم اعجاز، جے یو آئی کے ملک ریحان بابر، تحریک لبیک کے چوہدری محمد سجاد قیصر، جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا، حلقہ پی پی11سے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری سرفراز افضل، جے یو آئی کے سردار راشد یوسف، تحریک لبیک کے چوہدری جاوید سیفی، حلقہ پی پی 12 سے عوامی تحریک کے ضلعی آرگنائزر سردار نسیم انجم، پی پی 13 سے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری سرفراز افضل، پی پی 14 سے جے یو آئی کے مولانا عمر علی، جماعت اسلامی کے حافظ خضر حیات، پی پی 15 سے عوامی تحریک کے حاجی ظہیر الزماں، جے یو آئی کے مفتی قاسم، پی پی 16 سے پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر غلام علی خان، جماعت اسلامی کے سید ظفر محمود، جے یو آئی کے ڈاکٹر ضیا الرحمٰن، آزاد امیدوار سردار شہباز خان ایڈووکیٹ، حلقہ پی پی 17 سے مسلم لیگ ن کے راجہ محمد حنیف، استحکام پاکستان پارٹی کے فیاض الحسن چوہان، جماعت اسلامی کے رضا احمد شاہ، جے یو آئی کے قاری کرامت حسین نے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما راجہ مامون نے آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائے، پی پی 18سے تحریک لبیک کے عبد الرحمن سیالوی، جماعت اسلامی کے ملک عمران، جے یو آئی کے مفتی مسرت اقبال عباسی، عرفان مجید جبکہ پی پی 19 سے سابق رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری سرفراز افضل، جے یو آئی کے ضیا اللہ اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ راشدشفیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی میں توسیع کے بعد یہ سلسلہ کل (بروز اتوار) تک جاری رہے گا۔