اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو ہونےوالے انتخابات سیاسی جماعتوں کے لیے خوش آئند ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کے لیے برابر مواقع ہونے چاہئیں۔ ڈی آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی تمام صوبوں میں اپنے امیدواروں کو اتار رہی ہے۔ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔ہم امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات یقینی بنائے گا۔الیکشن کمیشن پر ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔انہوں نے کہا 8 فروری کے بعد جو نتائج آئیں گے اس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔ہمارا اصرار تھا کہ لیول پلئننگ فیلڈ سب رجسٹرڈ جماعتوں کو ملنا چاہیے۔الیکشن کمیشن کا آج کا فیصلہ نگران حکومت کو ایک پیغام ہے۔ہر وہ شخص جو پاکستان کا شہری ہے اس کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ الیکشن لڑے۔