اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آر ایل این جی مہنگی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے نو ٹی فیکیشن جاری کردیا۔ جاری نو ٹی فیکیشن کے مطابق آر ایل این جی کی قیمت میں 1 ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک کا اضافہ، سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 1 ڈالر 31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 1 ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیاہے۔سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دیا گیا ،سوئی سدرن کے لیےآر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دیا گیا،اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا،نومبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49 تھی۔نومبر میں سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔