اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مانیٹرنگ مقصد انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کرنا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران و مانیٹرنگ ٹیمیں تمام اضلاع میں انتخابی عمل اور انتخابی مہم کی کڑی نگرانی کریں گی۔ترجمان کے مطابق ڈویڑنل سطح پر ریجنل مانیٹرنگ کوورڈینیٹر بھی تعنیات کر دیے گئے ہیں جبکہ ریجنل الیکشن کمشنرز کو بطور ریجنل مانیٹرنگ کوورڈینیٹر تعنیات کیا گیا ہے۔