کراچی( نمائندہ خصوصی) بی ڈی ایس نے کینٹ اسٹیشن پر سرچنگ کے بعد بم کی تصدیق کردی ۔رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کینٹ اسٹیشن پہنچ گئے پلیٹ فارم نمبر ایک کو کارڈن کردیا ہے۔عوامی ایکسپریس پشاور سے کچھ دیر قبل کراچی پوھنچی تھی ۔برآمد بم میں 12 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا۔بی ڈی ایس ذرائع کے مطابق کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر بیگ سے بم برآمد ہوا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے بیگ میں آئی ای ڈی ڈیوائس موجود ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سوا 9 بجے مشکوک بیگ کی اطلاع ملی تھی، مشکوک بیگ ٹرین میں سیٹ کے نیچے رکھا ہوا تھا۔پولیس زرائع کے مطابق ٹرین پشاور سے کینٹ اسٹیشن پہنچی تھی۔درین اثنا کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کینٹ اسٹیشن پہنچ گئےانچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے مقام کا جائزہ لیاواقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئیں