اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 20 دسمبر کو مزید ایک ہزار 769 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 478 مرد، 286 خواتین اور ایک ہزار 05 بچے شامل ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 20 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 41 ہزار 893 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جنکی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔