لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہےکہ پارٹی کی طرف سے نواز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہوں گے تاہم پنجاب کا وزیراعلیٰ کون بنے گا؟ اس حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہواوں کا رخ (ن) لیگ کی طرف چل رہا ہے، بلوچستان سے کافی لوگ (ن) لیگ میں شامل ہو چکے ہیں، (ن) لیگ بلوچستان میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔