نیو یارک(نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرکم نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے جڑی تنظیموں سے خطرات درپیش ہیں، دنیا فلسطینیوں کے یکطرفہ قتل عام پر توجہ دے، اسرائیل کا ہدف حماس کاخاتمہ ہیں فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں، یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشتگردی میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی نہ صرف افغانستان بلکہ خطہ کیلئے بھی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں جدید اسلحے لگنے کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ معاملے پر صرف حماس کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تویہ غیرمنصفانہ ہوگا، لوگوں کو مارا جائیگا تو وہ بھی ویسا ہی سلوک کریں گے لہٰذا غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر ہیروشیما اور ناگاساپر گرائے گئے ایٹم بموں جتنا بارود برسا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا فلسطینیوں کے یک طرفہ قتل عام پر توجہ دے، اسرائیل کا ہدف صرف حماس کا خاتمہ نہیں بلکہ فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔