اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم کے4 پارلیمنٹرینز معاونین خصوصی سے وفاقی وزیر,وزرا مملکت کی مراعات واپس لے لی گئیں، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے چار معاونین خصوصی سے وفاقی وزیراور وزیرمملکت کی مراعات واپس لے لی گئی ہیں جن معاونین سے مراعات واپس لی گئی ہیں ان میں معاون خصوصی سینیٹر حافظ عبد الکریم سے وفاقی وزیر معاون خصوصی جنید انور،شیخ فیاض الدین سے وزیر مملکت کی مراعات واپس لی گئی ہیں۔معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم سے بھی وزیر مملکت کی مراعات واپس لینے کانوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں پارلمینٹرینز معاونین خصوصی اب اعزازی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے مذکوبارہ بالا پارلیمینٹرینز کی بطور معاون خصوصی تعیناتی 10 جون کو کی گئی تھی وزیر اعظم نے چاروں پارلیمینٹرینز معاونین خصوصی کو تاحال کوئی قلمدان نہیں دیا۔۔