مہنگائی کیخلاف تحریک لبیک کراچی کا مارچ ملین مارچ میں تبدیل ہوگیا،مہنگائی نجات مارچ میں عوامی سمندرآمڈ آیا،اسٹار گیٹ سے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی قیادت میں شروع ہونے والاتحریک لبیک کا مہنگائی مارچ شاہراہ فیصل نرسری سے ہوتا ہوا شاہراہ قائدین پراختتام پذیر ہوا۔مہنگائی نجات مارچ کا شارع فیصل پرجگہ جگہ پرتباک استقبال کیا گیا۔مولانا سعد رضوی کے ہمراہ قائدین کے ٹرک پرمركزی ركن شوریٰ و سرپرست اعلیٰ پاکستان علامہ قاضی محمود اعوان ،مركزی ركن شوریٰ و ناظم اعلیٰ پاکستان علامہ غلام غوث بغدادی ،مركزی ركن شوریٰ و امیر کے پی کے ڈاکٹر محمد شفیق خان امینی،مركزی ركن شوریٰ و امیر بلوچستان مفتی وزیر رضوی ،مركزی ركن شوریٰ و امیر جنوبی پنجاب محمد سرور سیفی ،مركزی ركن شوریٰ و امیر کشمیر علامہ عبدالغفور تابانی،مركزی ركن شوریٰ و امیر شمالی پنجاب پیر عنایت الحق ،ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری ،زونل امیر جنوبی سندھ پیر عمر جان سرہندی ،سرپرست اعلیٰ کراچی ڈویژن علامہ مفتی اعجاز رضا رضوی ،امیر کراچی ڈویژن ایم پی اے مفتی محمد قاسم فخری ،نائب امیر کراچی مفتی محمد عمر فاروق قادری ناظم اعلیٰ کراچی ڈویژن علامہ غلام یاسین قادری رضوی و دیگر سوارتھے۔شاہراہ قائدین پر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ مولاناسعد رضوی نے کہا کہ 23 مارچ کے دن قرارداد منظور ہوئی تھی کہ ایسا ملک بنائیں گے جہاں سکون ہوگا،75 سال بعد یہ احساس ہوجانا چاہیئے کہ برائی برائی ہوتی ہے،پیپلزپارٹی ایم کیو ایم سمیت مخلتف جماعتیں قوم کے گلوں میں باندھ دی گئی ہیں،عمران خان کس منہ سے بات کرتے ہیں کہ انہوں نے اسلاموفوبیاکے لئے دنیا بھرمیں آواز بلند کی،جس عمران خان کو قوم آخری امید سمجھتی تھی وہ آج گلیوں میں گھوم رہاہے،اب عمران خان کو جانا ہوگالیکن میدان چوروں کے لئے خالی نہیں ہوگا،حکومت نے تین سال ملک کی بنیادوں کے ساتھ کھلواڑ کیا،قوم کے بھیڑیوں کے لئے اقتدار بھی اندھیرا ہے،قوم مہنگائی میں پس گئی لیکن اپوزیشن نے کچھ نہ کیا،مہنگی چینی خریدی گئی گئی اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا،اقتدار کی روشنی نظر آتے ہی اپوزیشن ایک ہوگئی۔مولاناسعدرضوی نے کہاکہ ہم بھی الیکشن کے لئے آپ سے پہلے تیار ہیں۔مولانا سعدرضوی نےکہاکہ یہ ضمیر فروش بھی ہیں کشمیر فروش بھی ہیں ان سے ہمیں کوئی امید نہیں،حکمرانوں کے کھانے کے دانت اور دیکھانے دانت اور ہیں،پارٹی سربراہ کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کراچی کو صاف پانی نہ دے سکی اور مارچ لیکر۔کراچی سے اسلام آباد پہنچی،بارش آجائے تو کراچی میں زندگی مشکل ہوجاتی ہےشہر میؓ مردم شماری بھی درست نہیں کی گئی،انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا رونہ رونے والی پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے،پیپلزپارٹی ہم سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی امید رکھتی ہے جو کہ ناممکن ہے،مولاناسعدرضوی نے وزیراعظم کے امرباالمعروف جلسہ کے حوالےسے کہاکہ پہلے امرباالمعروف کامطلب توسمجھ لیں پہلےجن کےنام سے یہ نیکی تشبیہ دی گئی ہے پہے ان کی عزت کرناتوسکھیں جن کی وجہ سے یہ دین ہمیں ملایہ نیکی کرناکاسبق ملا پہلے آپ ان کی بات تو کریں جس کااصل مقصد امربالمعروف ہےکاش تم نے وہ وقت نہ کھویا ہوتا اب یہ دونمبریاں نہیں چلیں گی آخر اب بھی تو تمہیں میدان میں نکلنا پڑگیا ناں ؟کاش کہ تم نے یہ میدان حضورکی ناموس کے لیے لگایاہوتا؟کاش کہ تم نے یہ بیان حضورکی ناموس رسالت کے لیے دیاہوتا؟آج تم نے کہدیا کہ نیوٹرل توجانورہوتے ہیں میں بھی تم سے کہتاہوں کہ جتنی دیر تم نیوٹرل رہے اتنی دیر تم بھی تو جانوربنو؟مولانا سعد رضوی نے خان صاحب کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے آٹھ مہینے توجیل کے اندرکاٹ کرآجاو باقی حساب بعد میں کریں گے، انہوں نے کراچی والوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مولاناخادم حسین اچوی یہ درس دے گئے تھے کہ چلنے میں برکت ہے جب تک چلتے رہوں گے،مولاناسعد رضوی کاکہناتھاکہ پڑھی لکھی حکومت نے ملک کو تناہ کردیا ملک معیشت برباد کردی گئی ہے،نواز شریف زرداری یا کوئی بھی سیاستدان ہو یہ سب چور ہیں ہمارا گورنر آیا تو وہ گورنر ہاوس میں نہیں رہے گا،دشمن آپ کی صفوں کو توڑنا چاہتا ہے۔کارکنان یکجاں ہوجائیں،تبدیلی میں کوئی کثر رہ گئی ہے تو عوام آزامالیں،انہوں نے کہاکہ جو لوگ یہ پڑھی لکھی اوربڑی سمجھدارحکومت لے کرآئے تھے کہ یہ ملک کوسنبھالے گے پہلے پاکستان سیکورٹی رسک پرتھاآج پاکستان معاشی رسک پرچلاگیاہے؟یہ حال کردیا پڑھے لکھے لوگوں نے معیشت کا،انہوں نے کہاکہ معیشت درست کرناپڑھے لکھے لوگوں کاکام نہیں معیشیت درست کرناڈنڈنے والوں کاکام ہے،سعدرضوی نے مزید کہاکہ پڑھے لکھے لوگوں کایہ حال کہ جہانگیرترین،علیم خان ،آصف علی زرداری اورنوازشریف جیسے لوگوں نے ملک کواس نہج پرپہنچادیاہے؟۔