راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے جاری شیڈول کے پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت گزشتہ 2روزکے دوران مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری،سجاد خان، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اورمسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں دانیال چوہدری،چوہدری سرفراز افضل، جماعت اسلامی کے رہنما رضا احمد شاہ اور استحکام پاکستان پاٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان سمیت مجموعی طور پر200 کے قریب امیدوار کاغذات نامزدگی وصول یا جمع کراچکے ہیں جن میں مسلم لیگ ن، استحکام پاکستان پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے جمعرات کے روزقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اور54میں ٹیکسلا اور راولپنڈی سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جبکہ این اے53مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری نعیم اعجاز ضلع کچہری میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، این اے 56 سے عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے علاوہ جموں کشمیر عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر سردار اعجاز سدوزئی بدھ کے روز ہی کاغذات جمع کروا چکے ہیں،این اے57سے مسلم لیگی رینما سجاد خان ،سابق سنیٹر چوہدری تنوہر کے بیٹے بیرسٹر دانیال چوہدری،سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل،تحریک لبیک کے چوہدری رضوان یونس گجرجبکہ تحریک انصاف کے رہنماانجینئر افتخارنے آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائے قبل ازیں شیخ رشید، راشد شفیق اور عوامی تحریک کے مخدوم نیاز انقلابی بھی کاغذات جمع کروا چکے ہیں اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری نعیم اعجاز،حلقہ پی پی11سے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری سرفراز افضل،حلقہ پی پی 12 سے عوامی تحریک کے ضلعی آرگنائزر سردار نسیم انجم،پی پی 13 سے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری سرفراز افضل،جبکہ پی پی 15 سے عوامی تحریک کے حاجی ظہیر الزماں، پی پی 16 سے پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر غلام علی خان،حلقہ پی پی 17 سے مسلم لیگ ن کے راجہ محمد حنیف، استحکام پاکستان پارٹی کے فیاض الحسن چوہان،جماعت اسلامی کے رضا احمد شاہ نے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما راجہ مامون نے آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائے، پی پی 18سے تحریک لبیک کے عبد الرحمن سیالوی، عرفان مجیدجبکہ پی پی 19سے سابق رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز،مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری سرفراز افضل اور تحریک انصاف کے رہنما، شیخ راشدشفیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی کا سلسلہ آج (بروزجمعہ)بھی جاری رہے گا جس کے بعد امیدواروں کی عبوری فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 24 سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی 3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی جبکہ 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا جس کے بعد 11 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی اور 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے 13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے اور عام انتخابات کے لئے پولنگ 8 فروری (بروز جمعرات) کو ہوگی۔