راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔ہوائی فائرنگ ہارلے سٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں کی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی بھی فائرنگ سے بال بال بچی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آ رہے تھے، فائرنگ سے ٹریفک جام ہو گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔