لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف انتخابات کو متنازعہ بنارہی ہے جو قطعی طور پر ٹھیک نہیں ہے ، آئےن پاکستان الیکشن کمیشن کو صاف ،شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے کا اختیار دیتا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )انتخابات کو منتنازعہ بنارہی ہے ، الیکشن کمیشن نے میر ی بات نہیں ما نی لیکن میں نے تنقید نہیں کی ،آئےن الیکشن کمیشن کو آزادانہ ،صاف و شفاف انتخابات کرانے کا حق دیتا ہے ،حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے اعتراضات تو ہوسکتے ہیں لیکشن الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے سے نہیں روک سکتے ،انتخابات کو متنازعہ بنانا ٹھیک نہیں ہے، آئےن الیکشن کمیشن بہت زیادہ اختیارات دیتا ہے ، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، امیدواروں کے فائنل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) جلسے کرے گی ، الیکشن کمیشن نےانتخابات کےحوالے سے تمام جماعتوں کو مدعو کیا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اتفاق رائے ہوئی۔عطا تارڑ نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر ہماری گزارشات سن لی جاتیں تو اچھا تھا، مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پر تنقید رواج بن گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحائف کو لوگ بیچتے نہیں سنبھال کر رکھتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ بالکل غیر جانبدار ہے، ہمیں بھی الیکشن کمیشن سے گلے شکوے ہیں۔