راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) شیخ راشد شفیق نے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ آج ہم نے این اے 57 سے شیخ رشید احمد اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ آٹھ فروری کو شیخ رشید احمد اپنے قلم دوات کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اور ہمیں پوری امید ہے کہ ہم نے شہر کی خدمت کی ہے۔ہماری ذات پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے ۔شیخ راشد نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ راولپنڈی شہر کی عزت میں اضافہ کیا ہے ۔ پی ڈی ایم کی حکومت کا ڈیڑھ سال کا دور اقتدار غریب آدمی پس گیا ۔ بجلی، سوئی گیس کے بلوں میں اتنا اضافہ کیا جو 40 سال میں نہیں ہوا۔ ڈیڑھ سال میں ڈبل نہیں تریپل مہنگائی ہوئی شہری کبھی بھی مسلم لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے۔8 فروری کو لوگ اپنے گھروں سے نکلیں گے اور انشااللہ ان کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔