اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت کے دائرہ اختیار ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری ودیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کو ریفرنس پر سماعت کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں؟ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے،جج محمد بشیر نے کہاکہ آئندہ سماعت پر دلائل سن کر فیصلہ کر دیں گے۔