اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آئندہ عام انتخابات ،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ، پی ٹی آئی امیدوار تو فائنل نہ کر سکی، ہدایت نامہ جاری کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے خواہش مند افراد کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق 8 فروری کے انتخابات کے ٹکٹس اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے امیدوار ٹکٹ کا انتظار کئے بغیر ?22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروایں، فارم پر کرنے کے لیے کسی ماہر وکیل کی خدمات حاصل کر کے کاغذات جمع کروائیں، کاغذاتِ حاصل کرنے یا جمع کروانے یا سکروٹنی کیلئے امیدوار کا موجود ہونا ضروری نہیں،پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی حفاظت یقینی بنائیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کرنا ضروری نہیں ہے۔ ?پارٹی ٹکٹ 11 جنوری تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔ ?الیکشن کے طریقہ کار کے ماہرین اور اور حلقے کے اچھے اوراچھےوکلی کو اپنی ٹیمز میں کا لازمی جزو بنائیں۔