راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے ۔سابق وزیر داخلہ 23 دسمبر سے اپنی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے ۔ ذرائع کا کہناہےکہ چوہدری نثار اپنے آبائی انتخابی حلقے این اے 53 سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان 23 دسمبر کو راجڑ کے مقام پر پہلے جلسہ سے خطاب کرینگے ۔راولپنڈی سے تیس کلومیٹر کی مسافت پر واقع نواحی علاقہ میں جلسہ کا وقت دن 2 بجے مقرر ہے۔