کراچی (نمائندہ خصوصی)
ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس نے ڈی آئی جی آئی ایسٹ زون آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی ایسٹ زون مقدس حیدر ، ایس ایس پی کورنگی ، ایس ایس پی ملیر ، ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن کورنگی ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر اور ایس ایس پی انویسیٹیگیشن ایسٹ اور ایس پیز ڈویژن نے شرکت کی ,ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے ایڈیشنل آئ جی کراچی کوایسٹ زون میں کرائمز اور ان کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر بریفنگ دی
ایس ایس پی کورنگی ، ایس ایس پی ملیر ، ایس ایس پی ایسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اپنے اپنے اضلاع میں ملزمان کے خلاف کاروائیوں ، جرائم کے سد باب اور کارکردگی سے متعلق پریزنٹیشن پیش کی ایس ایس پی انویسٹیگیشن کورنگی ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ نے بھی انویسٹیگیشن پولیس کی کارکردگی سے متعلق اپنی پریزنٹیشن پیش کی ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس نے ایسٹ زون کے آپریشن اور انویسٹییگیشن پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پولیس اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بھرپور کارروائی کریں
منشیات فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرے نیز انویسٹی گیشن پولیس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کرے تاکہ ملزمان کو سزا دلائی جا سکے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس نے پٹرولنگ ، ایگزیٹ اور انٹری پوائنٹ پر چیکنگ ، پولیس موبائل پر ایمرجنسی لائٹ اور ہوٹرلگانے ، ہاٹ سپاٹ ، اسنیپ چیکنگ ، جنرل ہولڈ کے دوران زیادہ سے زیادہ پولیس فورس کے ساتھ جرائم کے خلاف اقدامات کرنے اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے پر زور دیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ایسٹ زون آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی