اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کے تنازعات بارے تحریری فیصلہ جاری کرتے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کے تنازعات سے زیادہ الیکشن ضروری ہیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری کردیاہے۔یہ حکمنامہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیاہے۔جس میں کہاگیاہے کہ انتخابات جمہوریت کی بنیادی جزو ہیں،ایک جج کا کردار گارڈین کا ہوتا ہے، الیکشن شیڈیول آنے کے بعد انتخابی عمل اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کی جاسکتی۔ عام انتخابات کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں دوبارہ سنیں گے، انتخابات میں کسی صورت تاخیر قبول نہیں کرینگے۔