کراچی( اسٹاف رپورٹر ) راہ حق پارٹی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات انجینیئر اشرف میمن نے کہا کہ آر۔او اور ڈی ۔آر۔اوکی تعیناتی سے الیکشن مشکوک ہو گیا۔ چیف جسٹس ار او اور ڈی ار او کے ذریعے الیکشن کرانے کے بجائے اسمبلی کے امیدواروں کا ہی اعلان کردیتے۔ اشرف میمن نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر و مختیار کار الیکشن رزلٹ کے ساتھ کہیں وہ معاملہ نہ کریں جو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کیا ۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات انجینیئر اشرف میمن نے کہا کہ اگر بیوروکریٹس نے الیکشن یا اس کے نتائج کے ساتھ ریونیو ڈیپارٹمنٹ جیسا معاملہ کیا تو یہ بھیانک غلطی ہو گی اور اس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ اشرف میمن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر سنجیدہ فیصلوں کی بنا پر عوامی مینڈیٹ کو نقصان پہنچنے کا قوی اندیشہ ہے اس کے باوجود راہ حق پارٹی بھرپور الیکشن لڑے گی ۔