کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے آل پاکستان راجپوت ایسوسئیشن اور ہاکی فیڈریشن کے موجودہ چیئرمین رانا مشتاق حسین ، اور مجلس زاکرین امامیہ پاکستان کے مرکزی رہنما اطہر مشہدی ، سلمان احمد ایڈووکیٹ نے الگ الگ ملاقاتیں کرکے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے اپنے خطاب میں کہا
کہ فنکشنل لیگ میں شمولیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، راجپوت برادری کے رہنما رانا مشتاق حسین اور شیعہ رہنما علامہ اطہر مشہدی اور دیگر کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مظبوط ہوگی ، سردار عبد الرحیم نے فنکشنل لیگ میں شامل ہونے والوں کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہونیوالے عام انتخابات میں جی ڈی اے کے امیدوار کراچی سمیت سندھ بھر سے اکثریت میں کامیاب ہوکر سندھ میں عوام کی طاقت سے حکومت بنائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے ہمارے رہنماوں اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ اور عوام کی صورتحال بلوچستان سے بھی بدتر ہے ، عوام کو صحت ، تعلیم پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے ، زراعت کے لیے پانی نہیں ہے ، زرداری لیگ سندھ کے عوام کے لیے ناسور بن چکی ہے جس سے چھٹکارا پانے کے لیے جی ڈی اے کے ہاتھ مظبوط کریں ، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کنور قطب الدین نے کہا کہ سردار عبدالرحیم نے جب سے فنکشنل لیگ کے جنرل سیکریٹری بنے ہیں اس وقت سے فنکشنل لیگ کراچی سمیت پوری سندھ میں فعال نظر آ رہی ہے، کراچی شہر فنکشنل لیگ کا قلعہ ثابت ہوگا ، مستقبل جی ڈی اے کا ہے ، رانا مشتاق نے ایسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جس کی قیادت بی داغ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ شہید سورھیہ بادشاھ کا نعرہ تھا وطن یا کفن جس سے انگریز سامراج خوف سے مبتلا تھی جس کا لاش تک ان کے ورثاء اور ان کے چاہنے والوں کو نہیں دی گی ، اس موقع پر ہاکی فیڈریشن کے چیئرمین رانا مشتاق نے کہا کہ فنکشنل لیگ عوام کی جماعت ہے ، ظالم اور کرپٹ مافیا کے خاتمے لیے کراچی کی عوام جی ڈی اے کے ہاتھ مظبوط کرے ، دوسرے جانب جی ڈی اے میں شمولیت کرنے والے مجلس زاکرین امامیہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اطہر مشہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 70 کی دہائی سے مختلف طریقوں سے سندھ کے اقتدار پر قابض رہی ہے ، مگر سندھ کا ہاری اور اکثریت عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہے ،جی قیادت عوام کو اس کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ فیصل بلوچ کنور وجاہت علی ارمان فیاض ذاکر پٹنی علیم راٹھور راؤ نزاکت اور دیگر موجود تھے