اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) عام انتخابات 2024، الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا ہے ،پورے ملک میں 12کروڑ 85لاکھ 85ہزار760مرد و خواتین ووٹرز اپنی رائے کا استعمال کرسکیں گے ،پورے ملک میں مرد ووٹرز کی کل تعداد6کروڑ 92لاکھ 63ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد5کروڑ 93لاکھ 22ہزار سے زائد ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اگلے عام انتخابات کےلئے انتخابی فہرستوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی کل تعداد 7کروڑ 32لاکھ 7ہزار896ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 3کروڑ 91لاکھ 22ہزار82جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد3کروڑ 40لاکھ 85ہزار814ہے سندھ میں ووٹرز کی کل تعداد2کروڑ 69لاکھ94ہزار 769ہے جس میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 1کروڑ 46لاکھ 12ہزار 655ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد1کروڑ 23لاکھ 82ہزار 114ہے اسی طرح خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2کروڑ 19لاکھ 28ہزار119ہے جس میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 1کروڑ 19لاکھ 44ہزار 397ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 99لاکھ 83ہزار 722ہے اسی طرح بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 53لاکھ 71ہزرا 947ہے جس میں مرد ووٹرز کی کل تعداد30لاکھ 16ہزار164جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد23لاکھ 55ہزار783ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت میں مرد و خواتین ووٹرز کی کل تعداد10لاکھ 83ہزار 29ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 68ہزار 406جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد5لاکھ 14 ہزار 623 ہے۔