تربت(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ماردھاڑسے نہیں اتحاد اور امن سے بنے گا،جنگ میں پھنسی قومیں ترقی نہیں کرتیں ، سب سے پہلے بلوچستان باقی صوبے بعد میں ہیں ، اسلام آباد نے بلوچستان کو کبھی کچھ سمجھا ہی نہیں،بلوچستان کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں،افغانیوں کو 40سال سے مہمان نواز بنایا لیکن پھر بھی وہ بھائی نہیں بنے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں تربت میں پیپلزورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے،میں جیل میں تھا تو میں دو دو تین کتابیں پڑتا تھا ،میں جیل میں ایک روز تین تین کتابیں پڑھتا تھا، میں 14سال میں جیل رہا ہوں میں جیل میں اپنے اندر کے انسان کو پڑھ رہا تھا ،دنیا میں کم ہی ایسے سیاسی لوگ ہیں جنہوں نے اتناطویل عرصہ کاٹا ہو ، بلوچستان کے عوام کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں، بلوچ بھائیوں سے درخواست ہے کہ اپنے ملک کو بنائےں،افغانیوں کو 40سال سے مہمان نواز بنایا لیکن پھر بھی وہ بھائی نہیں بن رہے اور ہم سے محبت نہیں کرتے،میں نے پارلیمنٹ کو اختیار ات منتقل کےئے ، ہم نے شہداءکا بیٹرا اٹھا یا ہے، دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کرتی،بھٹو کو پرچی پر لکھ کر دیا گیا معافی مل سکتی ہے تو بھٹو نے جواب دیا تاریخ کے ہاتھوں نہیں مروںگا ضیاءالحق کے ہاتھومرنا پسند کروں گا تاکہ تاریخ میں زندہ رہوں، انہوں نے کہا کہ جنگ میں قومیں ترقی نہیں کر سکتی ، بلوچستان پاکستان کو دنیا کا سب سے بڑ ا ملک بنا سکتا ہے ،بلوچستان میں امن بھی قائم کریں گے ،ہسپتال بھی بنائےں گے بنے گا سب کچھ لیکن ماردھاڑ سے نہیں بنے گا،ہم ایسی جگہ سے بلوچستان میں پانی لائےں جہا ں سے ہمیں کوئی بھی نہیں روک سکتا، اسلام آباد نہ بلوچستان کو کچھ سمجھتا ہے، نہ سندھ کو نہ پنجاب کو اور نہ ہی کے پی کے کو ، انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دوست ہے چین سے مدد لیں گے ،لوگوں کو سنھبالنا ہے ، سب سے پہلے بلوچستان پھر باقی صوبے ،ہم سب کو اپنے اپنے گھروں میں لائےں گے دوسرے ملک ہمیں نہیں پال سکتے ،حکومت میں آکر بلوچ عوام کے مسائل حل کریں گے ، سیاست میر ی ضرورت ہے مجبوری نہیں ۔ پاکستان ماردھاڑسے نہیں اتحاد اور امن سے بنے گاجنگ میں پھنسی قومیں ترقی نہیں کرتی ہیں ۔انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کو مخاطب کیا کہ ہم بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں یونیورسٹی اور کالج بنائیں گے، میڈیکل کالجز اور میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال بنائیں گے عوام کی طاقت کے زور سے یہ کام ہوگا عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا۔ انہوں نے کہا الیکشن کا دور ہے سب کی خواہش ہے ہم اقتدار میں آئیں مگر پی پی کی اقتدار میں آنے کی خواہش عوام کی خدمت کے لیے ہے ہم پر بھٹو اور بی بی شہید کا قرض باقی ہم پاکستان اور بلوچستان کو بنائیں گے ہمارے لیے پہلے بلوچستان ہے اور باقی صوبے بعد میں ہیں، اس لیے کہ یہاں کے جوانوں اور لڑکوں بھلادیا گیا ہے میں چاہتا ہوں وہ واپس آئیں ہم ان کی خدمت کریں گے یہ دوسرے ملک ہمیں نہیں پال سکتے ہمیں خود کو خود چلانا ہوگا۔