کراچی (کامرس رپورٹر)
انڈس موٹر کمپنی نے ملٹی نیشنل انٹرپرائز کی کیٹگری میں ” لیونگ دی گلوبل کمپیکٹ بیسٹ پریکٹسز سسٹین ایبلیٹی ایوارڈ 2021جیت لیا۔ یہ ایوارڈ یو این گلوبل کمپکٹ نیٹ ورک پاکستان ( یو این جی سی پی ) کی طرف سے آئی ایم سی کی ایس ڈی جیز کے حوالے سے کامیابیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ پاکستان میں ناروے کے سفیر نے ایس ڈی جیز پاکستان سمٹ 2022کے موقع پر آئی ایم سی کے ہیڈ آف سی ایس آر اینڈ میڈیا مینجمنٹ اور یو این جی سی نیٹ ورک پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اسدعبداللہ کو دیا۔
آئی ایم سی نے اپنے شاندار سی ایس آر اقدامات اور ذمہ دار پائیداری کےلئے اپنے عزم کےلئے ساتویں مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ایوارڈ کی چار کیٹگریوں میں 12کمپنیوں میں 12ایوارڈ تقسیم کئے گئے جن میں ملٹی انٹرپرائزز، لارج نیشنل انٹرپرائزز، نیشنل انٹرپرائزز اورسمال میڈیم انٹرپرائزز کی کیٹگریاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ دس اور قومی کمپنیوں نے اپنے ایس ڈی جیز اقدامات کےلئے اعترافی شیلڈز حاصل کیں۔
چیف ایگزیکٹو آ ئی ایم سی ، علی اصغر جمالی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” سب سے پہلے میں اس اعزاز اور ہمارے کام کے اعتراف کےلئے یو این جی سی نیٹ ورک پاکستان اور جیوری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ یہ یقیناً ہمارے لئے حوصلہ افزائی ہے۔ آج کے جدید دور میں ایک پائیدار دنیا کی تعمیر کا احساس اور ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔ یونائیٹڈ نیشن گلوبل کمپیکٹ کا توثیق کنندہ کی حیثیت سے پائیداریت ہمارے فلسفے کا ایک اہم جزو ہے اور کمپنی کی سرگرمیاں، شراکتیں اور اثرات پاکستان اور دنیا کے لیے ایک بہتر اور زیادہ پائیدار مستقبل کی تشکیل کے مطابق ہیں ۔”
انہوں نے کہا” "ٹویوٹا انوائرنمنٹل چیلنج 2050 ہم سب کو ماحول کے صرف اچھے محافظ بننے سے زیادہ اور ہماری سہولت کی حدود سے باہر مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے کے ایک مشترکہ مقصد کے ساتھ متحد کرتا ہے
ٹویوٹا انوائرنمنٹل چیلنج 2050، چھ بصیرت آفروز چیلنجوں کا ایک مجموعہ ہے جو منفی ماحولیاتی اثرات کو ختم کرنے کے مقصد کے علاوہ کرہ ارض اور معاشرے پر خالص مثبت اثرات مرتب کرنا چاہتا ہے۔ پچھلے سال انڈس موٹر نے پاکستان میں پہلی ساختہ ٹویوٹا کرولا کراس ہائبرڈ بنانے کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔