لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کر دی۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ایاز صادق، ملک محمد احمد خان سمیت دیگر پارٹی رہنماوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پارٹی امور اور آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں کو انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مہنگائی، بےروزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاوں سے بریت دلائیں گے، نواز شریف کو سزائیں سناکر قوم اور ملک کو سزا دی گئی، صرف مقدمات ہی نہیں بلکہ مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16 ماہ میں ہمارے مشکل فیصلوں سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔