اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔