کراچی (اسٹاف رپورٹر) الشریف فاونڈیشن پاکستان کے عوام کی بےلوٹ خدمت کے مفرد مقام حاصل کیا ہے حکومت اور مخیر حضرات توجہ دیں پاکستان بھر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے منصوبے شروع کئے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار الشریف فاونڈیشن کی چئیر پرسن میڈم تسنیم رحمانی نے الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرچلنے والا” الحیات میڈیکل اسپتال کے دورے کے موقع پر چیرمین الشریف فاونڈیشن میاں پرویز اقبال سےملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میڈم تسلیم رحمانی کے راؤ نعیم ایڈووکیٹ کوآرڈینیٹر بھی موقع پر موجود تھےاس موقع پر میڈم تسلیم رحمانی الشریف فاونڈیشن کی زندگی کے ہر شعبے میں کئے جانے کاموں کو سراہا اس موقع پر چیرمین الشریف فاونڈیشن میاں پرویز اقبال نے بتایا کہ پاکستان میں معاشی مسائل اور مشکلات کی وجہ سے عوام زندگی دوبھر ہو گئی ہے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ عوام کی مجموعی مشکلات اور مسائل کا ادراک کرکے ازالے انتظام کرے ۔میاں پرویز اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں حکومت وسائل فراہم کرنے یو الشریف فاونڈیشن عوامی مسائل کے حل کے لئے پالیسیوں فراہم کر سکتا ہےاس دورے کے موقع پرمیاں پرویز اقبال ارائیں (چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان اینڈ فنانس سیکرٹری روٹری کلب آر سی کے نارتھ کراچی) ڈاکٹر محمد سلیم ارائیں مصطفائی (میڈیکل انچارج الشریف فاؤنڈیشن پاکستان)اور الحیات میڈیکل ہسپتال کے CEO انور پرویز ایم ایس ڈاکٹر ہارث نسیم صاحب، محمد فہیم قریشی، اور محمد ابوبکر نے آنیوالے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کیے،مہمان اعزاز میڈم تسنیم رحمانی صاحبہ نے اپنے کوآرڈینیٹر کے ساتھ اسپتال کے تمام پروجیکٹ وارڈز، لیب، آئی سی یو کا وزٹ کیا۔ڈاکٹرز کی او پی ڈی دیکھی ویٹینگ ایریا کا وزٹ کیا 30 سے 35 رومز پر مشتمل ہاسپٹل کو سٹیپ بائی سٹیپ وزٹ کیا گیا صفائی ستھرائی کو چیک کیا گیا۔میڈم صاحبہ نے مریضوں کی عیادت کی۔انکی خیریت دریافت کی،ان سے سوال جواب کیے۔اور مزید الشریف فاؤنڈیشن میں بہتری لانے کے لیے کہا،اور اس پر مشاورت کی گئی،کہ الشریف فاؤنڈیشن کے مزید بڑے سے بڑے پروجیکٹ کھولے جائیں،جس سے عوام مستفید ہو اور زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔اور اسکے بعد ہاسپٹل انتظامیہ کی طرف سے میڈم تسنیم روایتی اجرک پیش کی گئی۔