خضدار (کرائم رپورٹ)کوئٹہ کسٹم کی خضدار میں وانگو کے مقام پر بڑی کارروائی 6 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی ڈیزل برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے خضدار وانگو کے مقام پر خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 39000 لیٹر غیر ملکی ڈیزل برآمد کرلیا گیا برآمدشدہ ڈیزل تین عدد مسافر بسوں کے خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا ترجمان کوئٹہ کسٹم کے مطابق مذکورہ ڈیزل ایف سی کے تعاون سے تحویل میں لیا گیاجو کے مسافر بسوں کے ذریعے اندرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا اطلاعات کے مطابق چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن،کلیکٹر کسٹمز خضدار سلیم میمن،کی ہدایات پر ایڈشنل کلیکٹر ساجد بلوچ ڈپٹی کلیکٹر رانا عمیر ارشد اور دیگر اسٹاف نے ایف سی کے تعاون سے یہ کارروائی عمل میں آئی،برآمدشدہ ڈیزل کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے