اسلام آباد( نیٹ نیوز )ججز اور ان کی بیگمات کو ہوائی اڈوں پر تلاشی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔ سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چیف جسٹس اوران کی اہلیہ جبکہ ملک بھر کے حاضر سروس ججوں اور ان کی بیگمات کی بھی تلاشی نہیں ہو گی۔ اے ایس ایف کی جانب سے سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ججز کی تلاشی سے استثنیٰ سے متعلق حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا۔