کراچی (نمائندہ خصوصی) پی این ایس طغرل نے عمان کا دورہ کیا جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کمانڈنگ افسر نے عمانی بحریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق پی این ایس طغرل نے خلیج عدن میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کی تکمیل پر عمان کا دورہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق سلالہ بندرگاہ پر عمانی بحری حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان نے بتایا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی بحریہ کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پی این ایس طغرل کے دورے سے پاک عمان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔