کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر محمد کرامی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران اقتصادی تعاون میں اضافہ،سندھ اور سیستان کے مابین مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ باہمی مفاد میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیستان کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں خوش آمدید کہیں گے۔ صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر محمد کرامی نے گورنر سندھ کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور صوبہ سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہا۔