اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت صدیقی برطرفی کیس میں جنرل(ر) قمر باجوہ اور جنرل(ر) فیض حمید سمیت دیگر کو فریق بنانے کی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس میں سابف فوجی افسران کو فریق بنانے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، بریگیڈیئر (ر)عرفان رامے، بریگیڈیئر (ر)فیصل مروت اور بریگیڈیئر (ر)طاہر وفائی،سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔