کراچی( بیورو رپورٹ )
کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی 72 انچ کی کائین دھماکے سے پھٹ گئی، لائن نمبر 5 اور لائن نمبر 2 ,بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے ہھٹ گئیں، جس سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہورہا ہے اور دھابیجی کی اس پاس کے علاقوں میں پھیل گیا ہے ، لائن پھٹنے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں 100 ملین یومیہ پانی کی سپلائی معطل رہے گی جن علاقوں میں پانی کی لائن متاثر ہوگی
ان میں شاہ لطیف ٹاون، کورنگی، لانڈھی، ملیر کے کچھ علاقے شامل ہیں واٹر بورڈ کے مطابق مرمتی کام پانی کی نکاسی کے بعد شروع کیا جائے گا،لائن نمبر 5 کا کام چوبیس گھنٹے میں مکمل ہوسکتا ہے جبکہ لائن نمبر دو میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ، واضع رہے کہ دس دن میں یہ لائن چوتھی دفع پھٹی ہے جس کی وجہ سے ایک دفع پھر کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا