لاہور (بیورو رپورٹ) جمادی الثانی 1445ھ کا چاند نظر آ گیا، کل بروز جمعہ یکم جمادی الثانی ہو گی۔جمادی الثانی 1445ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی ممبران سمیت محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے موجود تھے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے، اس پر وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔