مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متزلزل نہیں ہو گی بلکہ اور مضبوط ہو گی ۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آزاد جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ کیا ،وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی ،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم کاکڑ کو آزاد جموں و کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کاکڑکا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متزلزل نہیں ہو گی بلکہ اور مضبوط ہو گی َ