آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین اور کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے صدر شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ23مارچ یکجہتی کا دن ہے ،افواج پاکستان نے ملک کے لئے جو خدمات پیش کی ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی محاذ آرائی سے گریز کیا جائے اسلامی سربراہ کانفرنس سے اسلامی ملکوں کے درمیان رابطے بہتر ہونگے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قائد اعظم کی جائے پیدائش وزیر مینشن (قائد اعظم برتھ پلیس کھارادر ) پر پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر مہمان خصوصی ایس ایس پی سٹی شبیر سیہڑ،ایس پی سٹی علی مردان ،میجر اویس 44ونگ سندھ رینجرز ،چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد کے یعقوب بالی،احمد شمسی,احمد شمسی،چوہدری ایوب , عثمان صدیقی ،چیئرمین لوکل زکوٰۃ و عشر آصف خان جوجی ،کسٹوڈیئن و اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ کلچر منیر حسین خیال ، معاذ جعفری اور دیگر موجود تھے آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین و کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے صدر شرجیل گوپلانی نے کہا کہ 23مارچ قرار داد پاکستان اس بات کے عہد کرنے کا دن ہے کہ ہمیں ملک کو ایک قوم کی طرح ساتھ رہ کر آگے لیکر جانا ہے تاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق ملک کو ترقی کی طرف لیکر جاسکیں ، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کو جس طرح مضبوط دفاع فراہم کیا ہے کاروباری افراد ان کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر تاجر برادری قرارداد پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے ہمیں آج ہمیں فخر ہے کوئی بھی دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہےانہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں مشکل ترین صورتحال میں ہیں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث قوت خرید میں کمی ہوگئی ہے کرونا سے جاری مندی کے باعث چھوٹے دکاندار سب سے زیادہ متاثر ہیں موجودہ حالات میں سیاسی گرما گرمی اور محاز آرائی کاروباری مراکز میں سناٹے کی کیفیت پیدا کر رہی ہے حکومت اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کیا جائے شرجیل گوپلانی نے کہا کہ اسلامی سربراہ کانفرنس کے باعث اسلامی ملکوں کے درمیان دوستانہ ماحول پیدا ہوگا اور معاشی سرگرمیاں بہتر ہونگی