لاہور(نمائندہ خصوصی) سردیوں میں مائع پیٹرولیم گیسایل پی جی کے بحران کا خدشہ ہے۔میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہاکہ سردیوں میں ایل پی جی کے بحران کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والے ایل پی جی کے دو جہاز سری لنکا چلے گئے ہیں، ان جہازوں کے ذریعے 21 ہزار ٹن ایل پی جی آنی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن ایل پی جی کی ماہانہ ضرورت ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپرگیس قلت دور کرنے کے اقدامات کرے۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قلت ہونے سے قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔