راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، گذشتہ روز 2ہزار 23 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی ، جن میں 536 مرد، 412 خواتین اور 1075 بچے شامل ، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 865 تک پہنچ گئی ۔غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، گذشتہ روز 2 ہزار 23 افغان شہریوں کی واپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں 536 مرد، 412 خواتین اور 1075 بچے شامل ہیں، 93 گاڑیوں میں 182 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 865 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔