اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے آج جمعرات کو طلب کرلیا ،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سماعت آج ہوگی،الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ 1:30بجے سماعت کرے گا،چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کونوٹس بھجوا دیئے گئے،پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی ،پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت 9عہدیداروں کو نوٹس بھیج دیا ہے ،پی ٹی آئی کے صدر بلوچستان منیر احمدبلوچ،صدر سندھ حلیم عادل شیخ،صدرپنجاب ڈاکٹریٰاسمین راشد،صدرکے پی کے علی امین گنڈاپوکو بھی نوٹسز جاری کیا،ریٹرننگ آفیسر سنٹرل سیکرٹریٹ سردارمصروف خان اورخیبرپختونخواکے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ریٹرننگ آفیسر انصرمحمود کو بھی نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف تیرہ درخواستیں دائر ہوچکی ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر سمیت تیرہ افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں،تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے پہلے کوئی شیڈول نہیں دیا گیا،ووٹرز فہرستیں بھی جاری نہیں کی گئیں، انتخابات کے حوالے سے پی ٹی ائی مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئی سرگرمی بھی نہیں ہوئی تھی، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات قانون و پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے گئے،ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کررکھی ہے،تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے،بلے کانشان ہمیں دیاجائے۔