اسلام آباد،کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،کروڑوں روپے کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئی ،فیکٹری کے مالک سمیت 5ورکرز گرفتار کر لئے گئے۔بدھ کے روز وزارت نیشنل ہیلتھ کی جانب سے سوشل میڈیا ہینڈل ٹویٹر پر بتایا گیا ہے کہ ڈریپ، ڈرگ انسپکٹرز سندھ نے کراچی میں جعلی ادویات بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں جعلی ادویات قبضے میں لے لی ہیں جبکہ کارخانے کے مالک اور 5 ورکرز کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ٹویٹ کے مطابق نگران وزیر نیشنل ہیلتھ ڈاکٹر ندیم جان نے کہاہے کہ جعلی ادویات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور وزارت صحت کا قلمدان سنبھالتے ہی ڈریپ کو غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کے خاتمے کا ٹاسک دیا تھا۔