اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی چوری کو قابل دست اندازی جرم قرار دیتے ہوئے آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاءترمیمی آرڈیننس 2023ءجاری کردیا، آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے، آرڈیننس کے بعد بجلی چوری نہ صرف گریڈ 17 ?ا اوپر کے افسر بلکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کے نامزد کردہ افراد کی شکایت پر قابل دست اندازی جرم قرار دیا جاسکے گا۔صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا، آرڈیننس سے توانائی کے شعبے میں ہونے والی تقریباً 590 ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔