راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کےحملے میں شہید پاک فوج کے جوان آبائی علاقوں میں سپردخاک، شہدا کی قربانیاں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، آئی ایس پی آر کے مطابق ۔ڈی آئی خان میں تعینات شہید حوالدار ارشد گل کی نماز جنازہ آبائ قبرستان شاہوں خیل میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کل نامعلوم دہشتگردوں کے حملے سے شہادت کا مرتبہ پانے والے فوجی حوالدار ارشد گل کی نماز جنازہ ہنگو علاقہ شاہوں خیل میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔ جنازے میں کمانڈنٹ ٹل سکاوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد خان (PSP) فوجی افسران و دیگر پولیس افسران نے کثیر تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔ ،ڈی پی او ہنگو اور پاک فوج کے آفسران نے قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر شہید کے وارثاء نے اس قربانی پر فخر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی پر فخر ہے