لاڑکانہ (رپورٹ محمد عاشق پٹھان)بجلی چوری قابل دست اندازی جرم قرار دیدیا گیا اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ انجنیئر سیپکو لاڑکانہ مظفر کھاوڑ نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا ہے نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گےآرڈیننس کے بعد بجلی چوری نہ صرف گریڈ 17 يا اُوپر کے افسر بلکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کے نامزد کردہ افراد کی شکایت پر قابل دست اندازی جرم ہوگی انہوں نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا ہے