اسلام آباد(کامرس رپورٹر) پاکستان کے معروف ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک زونگ فورجی نے سنیپ ریٹیل پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد ریٹیلرز کے لیے زونگ کے سوئفٹ لوڈ سالوشنز پیش کرناہے۔دکاندار اب سنیپ ریٹیلز کے الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹس کو ڈیجیٹل طریقے سے ری چارج کرسکتے ہیں جس کے لیے خصوصی سکرین تیار کی گئی ہے۔زونگ بزنس سلوشنز کی سنیپ ریٹیل (SnappRetail) کے ساتھ شراکت داری پاکستان میں روایتی تجارت کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ زونگ فورجی کا خیال ہے کہ یہ شراکت داری ریٹیل مارکیٹ میں نئے افق لائے گی جس سے خوردہ فروشوں کو ویلیو ایڈڈ سروسز کی دستیابی کے ذریعے متعدد راستے تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔زونگ بزنس نے صارفین کو ڈیٹا کے بہترین حل فراہم کرکے ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں اپنی شناخت پیدا کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پورے ملک میں اپنے دائرہ اختیار کو بتدریج بڑھاکر اوراسے بااختیار بنا کر پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مسلسل ترقی دینا ہے۔زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے کہا کہ،”ہمارا بنیادی مقصداپنے سبسکرائبرز کو سہولت فراہم کرناہے۔سنیپ ریٹیل کے ساتھ حالیہ شراکت داری کے ذریعے ہم ڈیجیٹل اختراع کی نئی راہیں پیدا کررہے ہیں۔ہمارے تعاون کا مقصددکانداروں کو بااختیار بناکر ہزاروں کریانہ سٹوروں کی ویلیوایڈڈ کے ساتھ مربوطی کو یقینی بناناہے۔ہم پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سوئفٹ لوڈ جیسی سروسز کو مزید قابل رسائی اور صارف دوست بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔“