دہران،( نمائندہ خصوصی) آرامکو، دنیا کی سرفرست مربوط توانائی اور کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک کمپنی نے آج گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (GO) میں 40فیصد حصص حاصل کرنے کیلئے حتمی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔گو GO ایک ڈاؤن سٹریم فیول، لبریکنٹس اور کنوینیس اسٹور آپریٹر، پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے۔یہ معاہدہ روایتی شرائط بشمول قانونی منظوری پر مشروط ہے۔یہ متوقع سرمایہ کاری آرامکو کا پاکستانی ایندھن کی مارکیٹ میں پہلا داخلہ ہے، جس سے کمپنی کی بین الاقوای ڈاؤن اسٹریم ویلیو چین حکمت عملی کوبڑھاؤ ملے گا۔اس معاہدہ سے آرامکو کو اپنی مصنوعات کیلئے مزید آؤٹ لیٹس حاصل ہوں گی اور Valvoline برانڈڈ لبریکنٹس کو بھی نئے مواقع ملیں گے، جو کے آرامکو کے Valvoline Inc.کے عالمی کاروبار کے فروری 2023 کے حصول کے نتیجے میں ہے۔محمد القحطانی، آرامکو ڈاؤن سٹریم صدر نے کہا، اس سال کی ریٹٰل سرمایہ کاری کا ہمارا دوسرا منصوبہ آرامکو کی ڈاؤن سٹریم توسیعی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس میں دنیا بھر میں ایک مربوط ریفائننگ، مارکیٹنگ لبریکنٹس، ٹریڈنگ اور کیمیکل پورٹ فولیو کو فروغ دینے کیلئے ایک واضع حکمت عملی ہے،GOکے پاس وسیع اسٹوریج، اعلیٰ معیار کے اثاثے اور ترقی کی صلاحیت ہے، جس سے آرامکو برانڈ کو پاکستان میں شروع کرنے میں مدد ملے گی۔