لاہور( نمائندہ خصوصی) عدالت کی حکم عدولی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) عدنان رشید کو
مہنگی پڑ گئی، بیلف نے دفتر سے اے ڈی سی آر کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کر لیا۔سول جج شفقت کے حکم پر بیلف کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) عدنان رشید کو ہتھکڑیاں لگا کر سول جج کے روبرو پیش کیا گیا، عدنان رشید کی گرفتاری کے دوران سٹاف نے بیلف سے بدتمیزی بھی کی۔