لاہور (کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان آج (بروز منگل)12 دسمبر کو کرے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کر دیا جائے گا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی کا اعلان متوقع ہے جبکہ شرح سود میں 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کم ہو سکتے ہیں۔اس وقت ملک میں شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔