لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی اور ملک کو یہی جماعت بحرانوں سے نکالے گی۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں معاشی بحران پیدا کیا اور عوام کو دھوکے میں رکھا ۔ ملک و قوم کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ میاں نواز شریف کی قیاد ت میں پاکستان نے ترقی کی مہنگائی بے روز گاری اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ملک میں سڑکوں کے جال بچھائےںگے ۔ ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے المکہ میرج ہال تلونڈی بھنڈراں میں ریٹائرڈ فوجی اور سابق کونسل منیر احمد کے صاحبزادے فوجی ساجد منیر کے دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اب کو کسی کے دھوکے میں نہیں آئےں گے ۔ ہم انتخاب میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ منتخب ہوکر عوام کی تما م محرمیوں کو ختم کریں گے ۔ ترقی کا سفر وہی سے شروع کریں گے جہاں سے ہم چھوڑ کر گئے تھے۔ دعوت ولیمہ میں سابق ارکان پنجاب اسمبلی کرنل ریٹائرڈ شجاعت احمد خاں ، چودھری بلال اکبر خاں ، سابق چیئرمینوں رانا عظیم فیصل ایڈووکیٹ ، رانا محمد یعقوب ، سابق وائس چیئرمین رانا محمد اصغر ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر چودھری محمدشاہد ، جنرل سیکرٹری میاں فیصل حیات ، رانا محمد ایوب ، محمد اعجاز مغل ، میاں محمد کاشف اور میاں محمد عابد سمیت دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوںسے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف نے اقتدار میں آکر ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے لازوال کام کیا۔ اب میاں نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ برسراقتدار آکر ملک سے مہنگائی ، بے روز گاری ، معاشی بدحالی اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔ مسلم لیگ ن عوام کی امیدوں اور توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی۔