کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی میں غیر قانونی افراد کے انخلاء پر عوامی ردعمل، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی اپنے وطن واپسی کے حکومتی فیصلوں سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، غیر قانونی افراد کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ بہت عام تھی، اب ان کے انخلاء سے ملک میں مقامی اشیاءکی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔کراچی شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلائ جاری ہے، اس حوالے سے کراچی کی عوام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی اپنے وطن واپسی کے حکومتی فیصلوں سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، آرمی چیف کے مثبت اقدامات سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، سیاست چمکانے والوں اور ملک دشمن عناصر سے یہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، غیر قانونی افراد کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ بہت عام تھی، اب ان کے انخلاء سے ملک میں مقامی اشیاءکی مانگ میں اضافہ ہوا ہے،اگر ریاست ہے تو ہم ہیں۔