اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے سوشل میڈیا پر موجود گلگت بلتستان کے حوالے سے خبر کو جعلی قرار دیدیا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ یہ خبر کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی جو لوگ مذموم مقاصد کے لیے یہ جعلی خبر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیکٹ چیکر نے سوشل میڈیا پر موجود خبر گلگت بلتستان 50سال کے لیے چین کو دینے پر غور کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ قوم کی توہین بھی ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔